Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک، حزب اللہ کی حملے کی تردید

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد شامل
شائع 27 جولائ 2024 10:35pm
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

اسرائیل کا یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ

کیا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل ملوث تھا؟ اتل ابیب کی وضاحت

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی فوج اور حزب اللہ سرحد پار سے فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

Israel

rocket attack

Nine dead

Israeli occupied Golan