Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، ’فتنہ الخوارج‘ کے 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا
شائع 27 جولائ 2024 10:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ’فتنہ الخوارج‘ کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 جولائی 2024 بروز ہفتہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ”فتنہ الخوارج“ کے چار خارجی دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا‘۔

کراچی میں مقابلہ، پنجاب کے 2 انتہائی مطلوب ملزم ہلاک

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا پنجاب بھر میں رواں ماہ 38 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tank

Intelligence Based Operation (IBO)