Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہونڈا نے اپنی مخصوص کار پر بڑی آفر دے دی، مالکان کی چاندی ہوگئی

یہ بڑی پیشکش محدود مدت تک کے لیے ہے
شائع 27 جولائ 2024 10:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مہنگائی کے اس دور میں ایک سستی بھی گاڑی بھی خریدنا گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔ گاڑیاں تو دور کی بات اب تو موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

لیکن وہیں ہونڈا کمپنی کی جانب سے مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اچھی آفر پیش کی گئی ہے جس کے باعث انہوں نے خریداروں کی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا کے ایما پر جاپانی حکومت کی پاکستان کو دھمکی

تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی 1.2 میں وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے،مذکورہ گاڑی میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز موجود ہیں۔

سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کی حامی نہیں بھری، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن

ہونڈا کار میں دیئے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) ، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور ملٹی پل ایئربیگز وغیرہ شامل ہیں۔

آفر کیا ہے؟

ہونڈا کمپنی پاکستان میں اپنی کامیابی کے تیس سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2 خریدنے والے صارفین کو محض 30 ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریئر ہائی گریڈ کرانے کی آفر پیش کر رہی ہے۔ یہ آفر صرف ہونڈا سٹی 1.2 ایم ٹی اور ہونڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے، ساتھ ہی یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔

پاکستان

Honda City

20 years Compelete

Giving Offer