Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 10:07pm

سوات، مینگورہ شہراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلومیٹر تھا جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستات کا بارڈر تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوات میں زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

earthquake