Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان مستقبل میں دنیا کی بڑی طاقت بننے والے 4 ممالک میں شامل ہے: ہنگری کے وزیراعظم

اگلی طویل دہائیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہو گا، وکٹر اوربان
شائع 27 جولائ 2024 08:01pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے چین، بھارت، پاکستان اور انڈونیشیا کو دنیا کی مستقبل کی بڑی طاقتوں کے طور پر شمار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم نے ایک تقریر کے دوران پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی طویل دہائیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہو گا۔

امریکی صدر نے پاکستان کو خطرناک قرار دے دیا

ان کا تقریر میں کہنا تھا کہ ہم مغربیوں نے روس کو بھی اسی بلاک میں دھکیل دیا ہے۔

2010 سے اقتدار میں رہنے والے ہنگرین وزیراعظم اوربان نے کہا کہ روس کی قیادت ”انتہائی عقلی“ ہے اور یوکرین کبھی بھی یورپی یونین یا نیٹو کا رکن بننے کی اپنی امیدوں کو پورا نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی کمزوری کے برعکس، عالمی معاملات میں روس کا موقف عقلی اور پیش قیاسی تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک نے 2014 میں کریمیا پر حملہ کرنے کے بعد سے مغربی پابندیوں کو اپنانے میں اقتصادی لچک دکھائی ہے۔

ہنگری کے وزیر اعظم نے کہا کہ “روسی سافٹ پاور کی سب سے مضبوط بین الاقوامی اپیل اس کی LGBTQ کی مخالفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کبھی بھی یورپی یونین یا نیٹو کا رکن نہیں بنے گا کیونکہ “ہم یورپیوں کے پاس اس کے لیے اتنی رقم نہیں ہے۔

پاکستان

ایشیا

Hungarian Prime Minister

Viktor Orban

biggest Power