Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

رروائی کے دوران ایئرہوسٹس کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
شائع 27 جولائ 2024 02:50pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ایک اور ایئر ہوسٹس گرفتار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

کارروائی کے دوران ایئرہوسٹس آسیہ قربان کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ایئر ہوسٹس آسیہ قربان سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔ ائیر ہوسٹس نے جسم کے مختلف حصوں میں سعودی ریال چھپا رکھے تھے۔

ائیرہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا

PIA

us dollar

Arrested

customs

Air hostess