Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق

21 سالہ نوجوان کو سیہون میں چوری کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے
شائع 27 جولائ 2024 02:37pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

سیہون میں چوری کے الزام میں گرفتار 21 سالہ نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیہون میں 21 سالہ خلیل سولنگی کو پولیس کی جانب سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سیہون بندر محلے کے رهاٸشی شان علی سولنگی کا نوجوان بیٹا خلیل سولنگی کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں تشدد کرنے کے بعد پولیس نے خلیل کو اسپتال میں چھوڑ دیا۔

کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات: 20 شہری موبائل فون سے محروم

ورثا کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے خلیل سولنگی کو جھوٹے چوری کے الزام میں سیہون پولیس نے کل رات گرفتار کر کے اس پر تشدد کر کے اس کو موت کی نیند سلا دیا ہمیں صبح کو اطلاع ملی آپ کا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ورثا کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی جامشورو سے واقعے کا فل فور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Sindh Police

violence

claim

citizen

sehwan

Died