Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مقابلہ، پنجاب کے 2 انتہائی مطلوب ملزم ہلاک

مرنے والوں کی ساتھی گرفتار، ملزمان منصوبہ بندی کے تحت آئے تھے، کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 11:30pm

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں آج صبح مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک کردیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاک اور گرفتار ہونے والی ملزمہ کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ملزمہ اور مارے جانے والے اُس کے ساتھی شرکت اور ظفر دہشت گردی کے کیسز میں انتہائی مطلوب تھے۔

مقابلہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ہوا۔ ملزمان منصوبہ بندی کے تحت کراچی آئے تھے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

کراچی: نوجوان لڑکی کو غیرت کے نام پر نانا نے قتل کردیا

تینوں ملزمان کا تعلق مظفر گڑھ کے گاؤں علی پور سے ہے۔ گینگ میں خاتون کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ رات گئے جی 23 کچرا کنڈی کے نزدیک مقابلہ ہوا۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل حیدر بھی زخمی ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، چار موبائل فون، لیڈیز پرس، ہینڈ واچ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

TWO KILLED

KARACHI ENCOUNTER

CULPRITS HAILED FROM PUNJAB

WANTED ONES