Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپواڑا، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج پر تین دن میں دوسرا حملہ

ایک فوجی ہلاک اور میجر سمیت متعدد زخمی، حملوں کے ساتھ بھارتی میڈیا کی تنقید میں اضافہ
شائع 27 جولائ 2024 12:38pm

مقبوضہ کشمیر میں متعین بھارتی قابض فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ اُس نے کنٹرول لائن کے کپواڑا سیکشن میں پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم کا ایک بڑا حملہ ناکام بنایا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا کہ پاکستان کی نام نہاد بارڈ ایکشن ٹیم کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا جبکہ ایک میجر سمیت متعدد فوجی زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی قابض فوج کا دعوٰی ہے کہ (مقبوضہ) جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوششیں تواتر سے کی جارہی ہیں۔ اِن کوشش کے دوران جھڑپوں میں متعدد بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ رواں ایک حملے میں ایک بھارتی میجر بھی مارا گیا تھا۔

کپواڑا سیکشن میں تین دن میں یہ دوسرا مقابلہ تھا۔ اس علاقے میں بھارتی فوج پر حملوں میں چند ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس پر بھارتی میڈیا کی طرف سے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے معقول اقدامات نہ کیے جانے کے باعث فورسز کے دستوں اور کیمپس پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض فوج نے حال ہی میں کپواڑا اور چند دوسرے علاقوں میں فورسز پر حملے روکنے کے لیے 450 کمانڈوز کا خصوصی دستہ تعینات کیا ہے۔ اس کے باوجود حملوں میں کمی نہیں آرہی اور بھارتی قابض فوج کے لیے میڈیا کے چُبھتے ہوئے سوالوں کا جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔

ONE KILLED

KUPWARA SECTION

CONTROL LINE

ATTACK ON INDIAN FORCES

MAJOR AMONG THE WOUNDED