Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند ہوگی، شیڈول جاری

31 کلو میٹر گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا، اعلامیہ
شائع 27 جولائ 2024 11:31am

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل صبح 5بجے سے پیر کی 5 پانچ بجے تک گیس بند ہوگی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے شیڈول جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق 31 کلو میٹر گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا، اتوار کو سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھو پیر میں گیس بند رہے گی، گلشن معمار، احسن آباد، سائٹ سپرہائی وے اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگی۔

گیس کمپنی کے مطابق قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس میں بھی گیس بند ہوگی، گیس بندش سے ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن اور ماڑی پور کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

پاکستان

karachi

Gas Loadshedding

کراچی میں گیس بندش

کراچی میں گیس بندش کا نوٹی فکیشن