Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
شائع 27 جولائ 2024 09:46am

حکومت کی جانب سے مسلسل دو مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 یپسے فی لیٹر کی کمی ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات پر گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 96.93 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

وزیراعظم کا فیصلہ نظر انداز؟ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے۔

خیال رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

یکم مئی سے 15 جون کے درمیان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں بالترتیب 35 روپے اور 22 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان

petroleum prices

PETOL PUMP

پیٹرول کی نئی قیمت

پیٹرول کی قیمت میں کمی

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ