Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: صدر مملکت سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کی ملاقات

بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، آصف زرداری
شائع 26 جولائ 2024 11:44pm
فوٹو۔۔۔۔اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔اے پی پی

کراچی : صدر مملکت آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔ اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلئے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔

pakistan economy

President Asif Ali Zardari

Dawoodi Bohra community