Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویمن ایشیا کپ: سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست

فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا
شائع 26 جولائ 2024 10:11pm
فوٹو: اے سی سی
فوٹو: اے سی سی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن ٹیم کو شکست دے دی۔

سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 3 وکٹ سے ہرادیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔

منیبہ علی نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، گل فیروزہ 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

فاطمہ ثنا اور کپتان ندا ڈار 23، 23 رنز بنائے، سدرہ امین 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، عالیہ ریاض 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پرابودھنی اور دلہاری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوشکا 24 رنز کے ساتھ بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف سری لنکا نے 7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کیا۔

دوسری جانب بھارتی ویمن ٹیم بنگلادیشی ویمن ٹیم کو ہرا کر ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ سری لنکا کا مقابلہ فائنل میں بھارت سے ہوگا۔

پاکستان

Srilanka

women asia cup t20