Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بار کونسل کا کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اور وکلا کی گرفتاریاں کا سلسلہ بند کیا جائے، بارکونسل
شائع 26 جولائ 2024 09:41pm

پنجاب بارکونسل نےکل صوبے بھرمیں ہڑتال کی کال دے دی ۔ پنجاب بارکونسل نےمطالبہ کیا ہے کہ سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اوروکلاء کی گرفتاریاں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہ ہوں، سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اور وکلاء کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورٹ فیس کے اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، کہا کہ پنجاب پولیس نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے، پولیس عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، حکومت مہنگائی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت آئے روز ٹیکسز لگانا اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے۔

punjab

lawyer