Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑنا نہیں چاہتے، سب اداروں کی قدر کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

ملک میں جو تبدیلی آئے گی بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوگی، بیرسٹر گوہر
شائع 26 جولائ 2024 09:39pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، سب اداروں کی قدر کرنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں بیرسٹر گوہر نے لکھا کہ ’تبدیلی کی آواز کو موقع دے دو، ملک میں جو تبدیلی آئے گی بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوگی‘۔

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان

انھوں نے لکھا کہ ’لوگوں کی بیوی، بچوں کو اٹھاؤ گے تو راستہ نہیں بن سکتا، لوگوں کی بچیوں کو اٹھاؤ گے تو راستہ نہیں بن سکتا۔‘

کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، کال ریکارڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ ’الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کا حکم دیا، الیکشن کمیشن جلد نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ہمیں ریزرو سیٹوں کا حق ملے۔

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)