Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دوست کی بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے موٹر سائیکلیں چرانے والا شخص گرفتار

لوگوں سے پہلے ادھار مانگا، پیسے جمع نہ ہونے پر چوری کا فیصلہ کیا، پولیس کا بیان
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 11:59pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

چوری کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے دوست کی بیوی کا علاج کرانے کے لیے اس کے ساتھ مل کر موٹر سائیکلیں چرانا شروع کر دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا جب پولیس نے 30 سالہ شخص کو اس لیے گرفتار کیا جب اس نے دوست کی کینسر میں مبتلا بیوی کے علاج کے لیے موٹر سائیکلیں چرائیں۔

مسروقہ موٹر سائیکل آن لائن فروخت کرنے والا گینگ گرفتار، واردات کا انوکھا طریقہ بے نقاب

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم اشوک اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد اپنے دوست ستیش کے گھر رہ رہا تھا۔ بنگلورو میں گری نگر پولیس نے اس کے ساتھی 34 سالہ ستیش عرف ستھیا کو بھی گرفتار کیا اور ان کے پاس سے 10.71 لاکھ (پاکستانی 33 لالکھ سے زائد) روپے کی آٹھ بائکس برآمد کیں۔

کراچی : خونی تصادم میں 5 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار

پولیس نے بتایا کہ جب اشوک کو معلوم ہوا کہ اس کے دوست کی بیوی کینسر میں مبتلا ہے اور علاج کی استطاعت نہیں رکھتی تو اس نے شروعات میں کئی لوگوں سے پیسے ادھار لینے کی کوشش کی مگر علاج کے لیے پیسے اکٹھے نہ کر سکا تو اس نے چوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلورو پولیس نے مزید بتایا کہ اشوک نے اپنے دوست ستیش کے ساتھ مل کر گھر کے باہر کھڑی موٹر سئیکل چوری کرنا شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شہری گری نگر پولس اسٹیشن میں بائیک چوری کی شکایت درج کرائی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اشوک کے اس کام میں ملوث ہونے کا علم ہوا اور پھر اسے گرفتار کر لیا۔

بنگلورو پولیس نے بتایا کہ ملزمان بائک کے تالے توڑ کر دیہی علاقوں میں ان کی اصل قیمت سے کم قیمت پر فروخت کرتے تھے۔

Arrested

Bengaluru Thief

teals 2 Wheelers

Friends Wife

Cancer Treatment