Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں معصوم بچوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار

مختلف شہروں میں سے اغواء ہونیوالے 5 بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا
شائع 26 جولائ 2024 05:33pm

لاہورمیں معصوم بچوں کو اغواء کےبعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مختلف شہروں میں اغواء ہونیوالے پانچ بچوں کو بازیاب کروا کر دوملزمان دھرلئے گئے ۔

بازیاب ہونیوالے کمسن بچوں میں محمد فہد، ذوہیب، عبد الوحید، امتیاز اورعبد الوہاب شامل ہیں۔ پولیس نے بچوں کو بازیاب کروا کرملزم عمررضوان اورمحمد نوید کو گرفتارکر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود کے مطابق ملزمان بچوں کو ورغلا پھسلا کرلے جاتےاوربدفعلی کا نشانہ بناتے تھے۔ مغوی بچوں کے ورثا نے لاہورسمیت مختلف شہروں میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھےتھے۔

lahore

lahore police

Rape