Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو جھگڑے میں مشتعل ہوکر بیوی نے شوہر کا کان چبا ڈالا

پڑوسیوں نے شوہر کو اسپتال پہنچایا، جھگڑے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 08:45pm

فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی آپے سے باہر ہوگئی۔ شدید اشتعال کے عالم میں شوہر کا کان ہی چبا ڈالا۔ شوہر کو اسپتال پہنچادیا گیا۔

ملت روڈ پر گھوکھوال میں گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل بیوی نے اپنے ہی شوہر کا کان چبا ڈالا۔

جھگڑے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔البتہ اہلِ محلہ کو اس عجیب واقعے کا پتا اس وقت چلا جب گالم گلوچ کے بعد اچانک شوہر کے چیخنے کی آواز بلند ہوئی۔ لوگوں نے جاکر دیکھا تو شوہر اپنے کان کو پکڑے بیٹھا تھا۔ گردن اور کپڑے خون سے تر ہو رہے تھے۔

، اہل محلہ کے مطابق دونوں میاں بیوی کے دوران اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

شوہر کی جانب سے ابھی تک بیوی کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

Faisalabad

Scuffle

WOMAN CHEWS HUSBAND'S EAR