Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان

امریکا کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، فیصلے خود کریں گے، اپنا حق چھین لیں گے، علی امین
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 09:02pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔

اسلام آباد میں جمع جماعت اسلامی کارکنوں کی گرفتاریاں، ریڈ زون کنٹینرز سے سیل، میٹرو بس معطل

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ کارروائی کرے میں ساتھ ہوں، مجھے صوبے میں مسلح گروہ نظر نہیں آنا چاہیے، میری عوام میری ذمہ داری ہے، عوام کی عزت میری عزت ہے، کسی کو ہاتھ نہیں ڈالنے دوں گا‘۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کےخلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔

علی امین گنڈا پور جمعہ کو دھرنے کے شرکا سے خطاب کیلئے بنوں پہنچے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے بعد دھرنا ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ بنوں میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

BANNU CANTT

BANNU INCIDENT