Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نیپرا کی اہم ہدایات

ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، نیپرا
شائع 26 جولائ 2024 05:04pm

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک حکام کو لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

نیپرا نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک حکام کو رات کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدا یت کی ہے۔

نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے۔

کے الیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

nepra

K Electric

Loadshedding