Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں مارے جانے والے 5 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

دو زخمیوں کا علاج مقامی نجی اسپتال میں جاری، اوور ٹیکنگ پر بگٹی قبیلے 2 گروہوں میں تصادم ہوا تھا۔
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 12:00am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابانِ نشاط میں گزشتہ روز فائرنگ جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں اور تین کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال میں کیا گیا۔

ڈاکٹر سمیہ نے آج نیوز کو بتایا ہے کہ دو افراد زخمی ہوئے تھے جن کا علاج اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

کراچی : خونی تصادم میں 5 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گزشتہ رات مبینہ طورپر گاڑی اوور ٹیک کرنے کے معاملے پر شروع ہونے والی تلخ کلامی بعد ازاں خوں ریز تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں 5 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل میں رونما ہوا تھا۔ تلخ کلامی کے بعد خوں ریز لڑائی فہد بگٹی اور علی حیدر بگٹی کے گروہوں کے درمیان ہوئی تھی۔

جاں بحق ہونے والوں میں فہد بگٹی، نصیب اللہ، میر محسن بگٹی، میر عیسٰی بگٹی اور علی شاہ ہیں۔ میر حیدر علی اور قائم علی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ شاید دونوں گروہوں میں پہلے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔

ڈیفنس کراچی میں بگٹی قبیلے کے 2 گروپوں کا تصادم، 5 ہلاک

FIVE KILLED

TWO BUGTI GROUPS

POST MORTEM COMPLETED