Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی کی ہدایت پر کارکن چادر، کپڑے، تکیہ کے ساتھ ڈی چوک پہنچ گئے

راستوں کی بندش اور رکاوٹوں پر متبادل راستے اختیار کریں، منصورہ مرکز لینڈ لائن نمبرسے ہدایات لی جائیں
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 09:19am

جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف ڈی چوک پر دھرنے کے اعلان اور انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے پیش نظر رہنماؤں نے کارکنوں کو چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری و دیگرضروری سامان کے ساتھ ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی ڈی چوک پرآج دھرنا دینے جارہی ہے۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی قیادت کے جانب سے کارکنوں کیلئے ہدایت بھی جاری کی گئیں۔

کارکنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری ،پانی ودیگرضروری سامان ساتھ لائیں، راستوں کی بندش اور رکاوٹوں پرمتبادل راستے اختیار کریں جبکہ راستوں کی بندش پرواپسی کے بجائے وہاں پردھرنا دیا جائے اورانٹرنیٹ بندش پرمنصورہ مرکز لینڈ لائن نمبرسے ہدایات لی جائیں۔

جماعت اسلامی کی قیادت ڈی چوک پردھرنا دینے کیلئے بضد ہے تو انتظامیہ دفعہ 144 کا سہارا لیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دے چکی ہے۔

اسلام آباد

lahore

punjab

jamat e islami protest

islamabad red zone

جماعت اسلامی مظاہرہ

جماعت اسلامی دھرنا

بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا