ربڑ سے تیار لچکدار دستانہ فالج سے متاثرہ مریضوں کے ہاتھوں کو کسی چیز کے اٹھانے کے قابل بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے
دستانے میں مزید جدت لانے کے لئے تجربات کئے جا رہے ہیں
پشاور کے ڈاکٹروں نے فالج کے مریضوں کے لئے خصوصی دستانہ تیار کرلیا، دستانے کی مدد سے متاثرہ مریض کے ہاتھوں کو چیزوں کے اٹھانے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔
فالج کے مریضوں کے لئے پشاور کے ڈاکٹروں کی ایک بہترین کاوش قرار دی جارہی ہے۔ فالج سے متاثرہ مریضوں کے لئے انوکھا دستانہ تیار کرلیا گیا۔ ربڑ سے تیار لچکدار دستانہ فالج سے متاثرہ مریضوں کے ہاتھوں کو کسی چیز کے اٹھانے کے قابل بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر محبوب کا کہنا ہے کہ دستانے میں مزید جدت لانے کے لئے تجربات کئے جا رہے ہیں تاکہ مریضوں کی سہولت کے ساتھ جلد صحتیابی بھی ممکن بنائی جا سکے۔
پاکستان
peshawar
مقبول ترین
Comments are closed on this story.