Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہراہ فیصل پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، تمام پھنسے افراد ریسکیو

عمارت میں کوئی بھی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا، فائر بریگیڈ حکام
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 03:15pm

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد اس کی کولنگ کا عمل جاری ہے۔ علاوہ ازیں عمارت کی چھت پر پھنسے خواتین سمیت تمام 40 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریسکیو عملے کا ایک فائر فائٹر زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بزنس ایوینیو شاہراہ فیصل پرواقع کاشف سینٹر کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت میں ہنگامہ راستہ یا ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا جس کی وجہ سے ریسکیو عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے چیف فائرافسراشتیاق احمد نے بتایا کہ اوپر جانے میں مشکلات پیش آئی جبکہ شاہراہ فیصل پرعمارت ہونے کے سبب اسنارکل کو کھڑا کرنے میں مشکل کا سامنا رہا۔

مارت 15 منزل پر مشتمل ہے، حکام فائر بریگیڈ

فائربریگیڈ کے مطابق کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی، آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا، ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں جبکہ اسنار کل کی مدد سے لوگوں کا انخلا کیا گیا۔

عمارت سے باہر آنے والے شہری نے بتایا تھا کہ بلڈنگ میں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود نہیں، بجلی کی تاروں میں آگ پھیل رہی تھی، فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی۔

ڈی جی ریسکیو 1122

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 1122 پر پونے 11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، 70 کے قریب فائر فائٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ابتدائی طور پر اطلاع ملی پانچویں منزل پر آگ لگی۔

عابد شیخ نے بتایا کہ اسنار کل کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت میں دھواں موجود ہے، ریسکیو آپریشن اور آگ کنٹرول کرنے کے بعد وجوہات کا معلوم ہو سکے گا، 55 سے 60 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، فائر فائٹر سمیت 2 افراد بے حوش ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

karachi

fire

Karachi Fire

shahrah e faisal

kashif centre