Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئینز ٹرافی 2025: ہربھجن سنگھ نے پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا

مجھے کوئی اس بات کا جواب دے دے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ سابق بھارتی بولر
شائع 26 جولائ 2024 03:08pm

بھارت کے سابق اسپن بولر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق زہر اگلنا شروع کردیا۔

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت اور پاکستان جانے کی تصدیق کرنے سے پہلے حکومت سے منظوری لینے کے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے کی حمایت کی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ سے جب بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اس بات کا جواب دے دے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کے لیے وہاں جانا محفوظ نہیں۔

ہربھجن سنگھ، یووراج اور سریش کے خلاف تھانے میں شکایت درج

سابق بھارتی بولر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں جانا بھارتی ٹیم کے لیے محفوظ ہے اور بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل درست ہے، ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے، میں کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا ہے کہ حکومت ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نے تیاریوں کا آغاز کردیا جبکہ بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے ہچکچارہا ہے۔

متعدد بار سیکیورٹی کا بہانہ بناکر بھارت نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھی اپنی ہندوستان بھیجی تھی تاہم گرین شرٹس کو ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ کیوں دیا؟

بھارت چیمپئینز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل پر غور کررہا ہے تاہم پی سی بی نے دوٹوک موقف رکھا کہ ایونٹ میں پورا پاکستان میں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے پر بورڈ کو تحفظات ہیں۔

india

پاکستان

harbhajan singh

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025