Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب سے مرغی کی سپلائی پر پابندی کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کا اقدام چیلنج کیا
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 11:27am

پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے دیگر صوبوں کو مرغی کی سپلائی پر پابندی کے پنجاب حکومت کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلج کر دیا۔

پنجاب سے مرغی کی ترسیل پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کا اقدام چیلنج کیا۔

پولٹری ایسوسی ایشن نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پنجاب سے مرغی دوسرے صوبوں میں نہیں جانے دی جا رہی، چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مرغی کی قیمت آسمان پر جا چکی ہے۔

600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد

لاہور: مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت نہ ہونے سے مرغی کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہو رہا ہے، بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی پولٹری ایسوسی ایشن نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت کی پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Lahore High Court

chicken

Dead Chickens

chickens meet

Restriction on supply of chicken