Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجگور میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لیویز ذرائع
شائع 26 جولائ 2024 10:55am

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پنجگور کے علاقے بالگتر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

firing

بلوچستان

Panjgur

Balochistan law and order situation

law and order situation