Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کی موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، بیرسٹر سیف

چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 07:39pm

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، سکندر سلطان راجہ جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان

ان کا کہنا تھا کہ وقت پر انتخابات نہ کرانا، بلے کا نشان چھیننا، پی ٹی آئی کو لیول پلئنگ فیلڈ اور مخصوص نشستوں سے محروم کرنا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانی ہے، واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بغض اور تعصب کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف غیر آئینی اقدامات کررہے تھے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر جزوی عملدرآمد، 39 پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفیکیشن، سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ

فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف

علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن اور مینڈیٹ چور سرکار کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

خیبر پختونخوا

Sikander Sultan Raja

reserved seats

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

Reserved Seats Verdict

cheif election commissioner