Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اولمپکس 2024 کا میلا پیرس میں سج گیا، دہشت گردی کا خدشہ

پولیس اہلکار سمیت سیکیورٹی ایجنسیاں اولمپکس کے میلے میں دہشت گردی، بھگدڑ اور سائبر حملوں سے پریشان
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 04:34pm
تصویر بذریعہ: اولمپکس 2024
تصویر بذریعہ: اولمپکس 2024

فرانس کے دارالحکومت پیرس ،میں اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاح آج ہوگا، میلا 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ عالمی کھیلوں کے دلچسپ میلے کی افتتاحی تقریب آج دریائے سین پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کے لیے ٹائٹینک سونگ گانے والی سیلین ڈیئون پہنچ گئی ہیں۔ سیلین ایک گانے کے چھپن کروڑ روپے لیں گی، ٹینس اسٹار سرینا ولیم سمیت مختلف ملکوں کے وفود بھی پہنچ چکے ہیں۔

جبکہ دریائے سین میں کشتیوں پر پریڈ ہوگی، تین ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ پیرس اولمپکس کو تاریخ کے سب سے ہائی رسک اولمپک قرار دیا گیا ہے، گیمز کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، بیس ہزار پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں، حکام کو سائبر حملوں کا بھی خطرہ ہے۔

دوسری جانب یرس اولمپکس میں خواتین فٹبال ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن کینیڈا نے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک کے مطابق میں دو گول سے ہرا دیا۔

ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر عزم

گروپ سی کے میچ میں اسپین نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، جرمنی نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

مرینا ہیگرنگ، لی شولر اور جولے برانڈ نے گول اسکور کیے، برازیل کی خواتین نے نائیجیریا کی خواتین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔

خواتین کے ہینڈ بال میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ہنگری کو اٹھائیس کے مقابلے میں اکیتس اور جنوبی کوریا نے جرمنی کو بائیس کے مقابلے میں 23 گول سے شکست دی۔

سیکیورٹی صورتحال:

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 18رکنی دستے میں کون کون شامل ہوگا ؟

حال ہی میں پیرس میں اولمپکس 2024 میں شرکت کے لیے آنے والی آسٹریلیو خاتون کو 5 افراد کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ خاتون نے پاس ہی موجود کباب شاپ میں پناہ اختیار کی۔

مشہور برطانوی ٹینس اسٹار نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اس وقت اولمپکس 2024 کو پیش نظر دہشت گردی کے خطرے، سائبر حملے، ہجوم میں بھگدڑ مچنے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

France

PARIS

olympics 2024