پاکستانی فیملی سے بدسلوکی پر انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں بڑا احتجاج
انگلینڈ کے صنعتی شہر مانچسٹر کے ایئر پورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر برطانوی شہری گریٹر مانچسٹر میں سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے پولیس کی نازیبا طرزِ عمل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور انصاف انصاف کے نعرے لگائے۔ مانچسٹر پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والوں یں بڑی تعداد پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی تھی۔
مظاہرین نے اس واقعے کو معاشرتی استحکام کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ پاکستانیوں کو انصاف دلایا جائے۔
واضح رہے کہ بدھ کو مانچسٹر ایئر پورٹ پر پولیس اہلکاروں نے پاکستانی فیملی سے شدید بسدلوکی کی تھی۔ دو بھائیوں پر اہلکاروں نے بہیمانہ تشدد کیا، اُنہیں لاتیں ماریں۔
اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستانی نژاد شہریوں سمیت ایشیائی باشندوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ نسل پرستانہ انداز کے اس رویے کی برطانوی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
ایشیائی ممالک سے آبائی تعلق رکھنے والے باشندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشرتی ہم آہنگی کو داؤ پر لگانے والے کسی بھی واقعے کو برداشت نہ کیا جائے اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Comments are closed on this story.