Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور گرڈ اسٹیشن میں 1200 مظاہرین داخل، زبردستی فیڈرز چالو کروا لیے

مظاہرین نے زبردستی گلوزئی اور محمدزئی فیڈر چالو کرائے، ترجمان پیسکو
شائع 25 جولائ 2024 11:16pm

پشاور میں پیسکو دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر 1200 مظاہرین نے دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے ۔

پیسکو ترجمان کے مطابق گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80 فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں۔ لائن لاسز کی زیادتی کے باعث مذکورہ فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔

گرڈ اسٹیشن میں مظاہرین کے داخل ہونے کے بعد جس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اب مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پشاور کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے گرڈ اسٹیشنز میں داخل ہوکر اپنے علاقوں کی بجلی بحال کروائی تھی۔

peshawar

PESCO