Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاجی مظاہرہ، راولپنڈی پولیس نے تیاریاں کر لیں

پی ٹی ائی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لیں ، ذرائع پولیس
شائع 25 جولائ 2024 10:12pm

راولپنڈی میں پی ٹی آ ئی کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے تیاریاں کر لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پو لیس نے پی ٹی آ ئی کے سرکردہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لیں ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں ایس ڈی پی او ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 26 جولائی کو عمران خان سمیت دیگر قائدین کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج ہوگا، تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کراوئیں گے جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کریں گے۔

PTI jalsa

pti jalsa noc