Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھوکا دے کر 5 خواتین سے شادیاں کر کے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

ملزم ساجد پراپرٹی ڈیلراور ٹک ٹاکر بھی ہے، پولیس
شائع 25 جولائ 2024 08:45pm

لاہور میں دھوکےسے 5 خواتین سےشادیاں کرکےرقم بٹورنےوالاملزم دھر لیا گیا ۔ پولیس ملزم ساجدپراسکی پانچویں بیوی نےمقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم ساجد پراپرٹی ڈیلراورٹک ٹاکر بھی ہے۔

متاثرہ خاتون زیب النسا کے مطابق 2023 میں پاکستان والدہ کےعلاج کیلئےآئی تھی ، ساجد نےملاقات کےبعد رشتہ بھیج کر دھوکے شادی کی ۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کےبعدواپس برطانیہ چلی گئی، ملزم نےمیرازیور،پراپرٹی،اورقیمتی سامان دھوکےسےلےلیا اور سب کچھ ہتھیانے کے بعد ملزم نے برطانیہ آنے سے انکارکردیا۔ ملزم کے انکار پر جب میں پاکستان آئی تو معلوم ہوا کہ ملزم کی مجھ سے پانچویں شادی ہے، ملزم پہلی بیویوں کو بھی دھوکہ دے کررقم ہتھیا چکا ہے۔

،متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم ساجدکوتفتیشی افسرسپورٹ کررہا ہے آئی جی پنجاب نوٹس لیں۔

lahore

lahore police

Marriage