Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پنجاب حکومت کی بیوروکریسی پر نوازشات، بیوروکریٹس کو کتنے مرلہ کے پلاٹ ملیں گے؟

محکمہ پی اینڈ ڈی نے ایپلیکشن فارم کے ساتھ مراسلہ جاری کردیا
شائع 25 جولائ 2024 08:34pm

پنجاب حکومت کی بیوروکریسی پرنوازشات کا سلسلہ جاری ہے ، سول سروسز کےبیوروکریٹس کو1 کنال، 2 کنال 10 مرلہ کے پلاٹ ملیں گے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی نے ایپلیکشن فارم کے ساتھ مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو،پراونشل مینجمنٹ سروس کیڈرزکیلئےروڈا اور پی ایس پی کیڈرزکےلئےبھی روڈا میں سرکاری ہاوسنگ اسکیم کےقیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسکیم کالا خطائی روڈ انٹرچینج کے دو کلومیٹر کی حدود میں لانچ کی جارہی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اور پی ایم ایس افسران کا تیس تیس فیصد کوٹہ ہوگا، پولیس سروس کےافسران 10 فیصد جبکہ ایکس کیڈرسرکاری ملازمین کا کوٹہ 30 فیصد ہوگا ۔

گریڈ 21، 22 کےافسران دو کنال کے اہل ہوں گے، 20 اور19 گریڈ کے افسران ایک کنال کے اہل ہوں گے جبکہ گریڈ 18 کے افسر10 مرلہ کے اہل ہوں گے۔

پلاٹ 8 سال کی آسان اقساط پر دئیے جائیں گے ۔ پلاٹ کی فی مرلہ مالیت 8 لاکھ روپے مقررکردی گئی ۔

Punjab Government

house roof