Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے 57 سال بعد بیوی نے بتائی ایسی بات کہ بزرگ شوہر نے 57 ٹکڑے ہی کر ڈالے

واقعہ پورے علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے
شائع 25 جولائ 2024 07:40pm

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ریٹائرڈ ٹیچر نے مبینہ طور پر بیوی کے برسوں پرانے ناجائز تعلقات کے بارے میں معمول ہونے پر اس کا بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 76 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر بربل پرساد کی بیوی نے اپنے چچا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کیا، جس کے بعد بربل چراغ پا ہوگیا۔

حالانکہ چچا کی موت 8 سال پہلے ہوچکی تھی، لیکن ناجائز تعلقات کی بات جان کر بربل نے غصے میں آکر اپنی بیوی سمتی سنہا کو تیز دھار ہتھیار سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

چوری کے دوران پکوڑے بنا کر کھانے والے انوکھے چور، فریج میں رکھی پانی کی بوتلیں بھی خالی کرگئے

اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، لاش کو فارنزک ٹیم کے اہلکاروں نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم بربل پرساد نے پولیس کو بتایا کہ شادی کو 57 سال گزر چکے تھے اس لیے اس نے اپنی بیوی کے کل 57 ٹکڑے کئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے تیز دھار ہتھیار کو قبضے میں لے لیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی راجندر کمار بھیل نے بتایا کہ ریٹائرڈ ٹیچر بربل پرساد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اپنی بیوی کے 57 ٹکڑے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستانی نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی بھارتی لڑکی مشکل میں پھنس گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم بربل نے خاندان کے دیگر افراد کو کمرے میں بند کرکے اس واردات کو انجام دیا۔

ملزم نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے کے قریب بچہ پرائیویٹ اسکول سے گھر آیا تو گھر میں خون دیکھ کر چیخنے لگا۔ اس دوران ریٹائرڈ ٹیچر بربل پرساد نے ہاتھوں میں تیز دھار ہتھیار لہراتے ہوئے اپنی بہو اور پوتے سمیت گاؤں والوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

موقع پر موجود پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو تقریباً 12 بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر مسخ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پورے علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے۔

Murder

Indian man

Extramarital Affair