Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو قتل، ڈاکو تین لاکھ لوٹ کر فرار

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 08:04pm

ساہیوال کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو قتل کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی۔

ساہیوال کے علاقہ شادمان ٹاؤن میں دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کی ، دکاندار ابراہیم خان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ٹانگ اور سر پر گولی ماردی ۔

مبینہ طور پر 3 لاکھ کے قریب نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی، جس میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے بعد فائرنگ اور قتل کرکے فرار ہوتے واضح دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

robbers

punjab

Punjab police