Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبرٰی خان کا گھر سے فرار ہونے والی بچی کے لیے اہم اعلان

مداح اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، اداکارہ
شائع 25 جولائ 2024 04:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی جذباتی مداح نے اداکارہ کو بھی حیران کر دیا۔

واضح رہے 13 سالہ لائبہ کبریٰ خان کی پرستار ہے اور وہ بغیر بتائے اپنے گھر سے 3 لاکھ کی رقم لے کر کبریٰ خان سے ملنے کراچی روانہ ہوئی تھی۔

کیا آپ جانتے ہیں کبریٰ خان کا اصل نام کیا ہے؟

نو عمر لڑکی کے والدین نے پولیس کو بیٹی کے مبینہ اغوا کی شکایت کی تھی، جس پر لاہور پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 13 سالہ لڑکی کو کراچی سے دو دن کے اندر باحفاظت بازیاب کرالیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نو عمر لڑکی نے ڈرامہ سیریل صنف آہن دیکھ کر کبریٰ خان سے ملنے کا پروگرام بنایا تھا۔

اب اس پر کبریٰ خان کا پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو محفوظ رہنے کا پیغام دیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ نو عمر لڑکی لائبہ سے ملاقات کے لیے لاہور جائیں گی۔

کبری خان نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام لے لیا

صنف آہن کی اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں چاہا کہ ان کے مداح اپنی حفاظت کو نظر انداز کیے بغیر ان سے ملنے پہنچیں، ان کے لیے مداحوں اور خیر خواہوں کی حفاظت اہم چیز ہے۔

کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان دنوں لندن میں ہیں، اور جب وہ لاہور آئیں گی تو لائبہ سے ملنے ضرور جائیں گی۔

lahore

missing girl

kubra khan