کراچی: ایک بار پھر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے اغوا اور فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف
کراچی میں ایک بار پھر پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کے شارٹ ٹرم اغوا اور فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سافٹ ویئر انجینئر موون نے سی ٹی ڈی کے اے ایس آئی کاشف نواز کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکار کاشف نے گھر کے قریب سے انہیں اغوا کیا اور دس لاکھ روپے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر کروائے۔
درخواست کے مطابق اے ایس آئی کاشف نے 55 لاکھ کی نئی گاڑی بھی موون سے لے کر اپنے نام ٹرانسفر کروا لی، اور دو ماہ بعد پھر اغوا کرکے تین لاکھ روپے وصول کیے۔
شہری موون نے درخواست میں کہا کہ اہلکار کاشف نواز نے دو لاکھ کی گھڑی، ڈیڑھ لاکھ کا لیپ ٹاپ بھی لے لیا۔
شہری کا کہنا ہے کہ مجھے اغوا کرنے میں کاشف کے ساتھ ٹیپو سلطان تھانے کا اہلکار نعمان بھی شامل ہے، مجھے جان سے مارنے اور جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
Comments are closed on this story.