Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاندان کی خاطر اپنا کیریئر کیوں داو پر لگادیا ، صاحبہ نے کھل کر بتا دیا

میں نے اور ریمبو نے فیصلہ کیا تھا
شائع 25 جولائ 2024 04:40pm

صاحبہ ریمبو ایک بہت ہی کامیاب فلم اسٹار ہیں جنہوں نے اداکار افضل خان سے شادی کی۔ اور انہیں آج بھی شو بز کے کامیاب تری جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ صاحبہ معروف اداکارہ نشو جی کی بیٹی ہیں اوروہ دو بیٹوں کی کی ماں ہیں۔

جب صاحبہ نے ریمبو سے شادی کی تووہ ان کے کیریئر کےعروج کا زمانہ تھا۔ لیکن انہوں نے اپنے گھر اور گھر داری کے لیے بعد میں فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ انہوں نے اپنی ساری توانائی اور توجہ صرف اپنے بیٹوں اور اپنے خاندان کے لیے وقف کر دی۔

سنیل شیٹی نے بیٹی کو فلم میں کاسٹ کرنے پر کاسٹنگ ڈائریکٹر کو بنگلہ دے دیا

ایک مارننگ شو میں شادی کے بعد اپنا کیریئر چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ انہوں نے اور ریمبو نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کے بعد کام نہیں کریں گی۔ چونکہ بچوں کو ایک خاندان کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ہم میں سے کسی ایک کو کو ان کے ساتھ رہنا ہو گا۔

صاحبہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹوں کے اسکول سے لے کر گھر تک ہر کام کرتی تھیں اور انہوں نے ان کی پرورش کے لئے اپنا سب کچھ وقف کر دیا۔ وہ اب واپس اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنا کاروبار شروع کر لیا ہے اور وہ ٹیلی ویژن پر بھی زیادہ نظر آ رہی ہیں۔ لیکن وہ خوش ہیں ۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

SAHIBA