Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مطالبات منوانے کیلئے لاہور میں اساتذہ کا احتجاج، پولیس کی بدسلوکی

ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ سیکریٹریٹ کی طرف جانا چاہتے تھے، روک دیا گیا، پولیس کی آبی توپیں تیار
شائع 25 جولائ 2024 04:22pm

تمام الاؤنسز اور ملازمت مستقل کرنے کا مطالبہ منوانے کے لیے سرکاری اساتذہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے سیکرٹریٹ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی جس پر پولیس اور اساتذہ میں دھینگا مشتی ہوئی۔ پولیس نے آبی توپیں تیاری کی حالت میں رکھی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات ن لیگ کی قیادت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس راہ میں روڑے نہ اٹکائے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اساتذہ سے پھر بدتمیزی کی اور انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے معماروں سے بدسلوکی کر رہی ہے۔ اساتذہ مطالبات کے حق میں مظاہرہ احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ اُن کا بنیادی حق ہے۔

lahore

Teachers Protest

PML N SECRETARIATE

WATER CANONS