Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں 80 کالعدم جماعتیں عملی طور پر موجود ہیں، ایف آئی اے

ملک میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ایک لاکھ 65 ہزار ہے، قائمہ کمیٹی میں حکام کی بریفنگ
شائع 25 جولائ 2024 03:29pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ ایمگریشن اور نیکٹا حکام نے بتایا کہ ملک میں اس وقت 80 کالعدم جماعتیں عملی طور پر موجود ہیں، ایف آئی اے نے ایک سال میں توہین مذہب کے70 اورہراسمنٹ کے 518 کیسز رجسٹر کیے،ملک میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ایک لاکھ 65 ہزارہے۔

سینیٹرفیصل سلیم کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ ایمگریشن اور نیکٹا حکام نے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق نے بریفنگ میں بتایا کہ بجلی چوری پر819 ملین کا نقصان روکا اور560 ملین ریکورکیے۔

سینیٹرعبدالقادرنے کہا کہ حکومت 580 ارب کی بجلی چوری کا بتارہی جبکہ ایف آئی اے ملینزمیں ریکوری کا کہ رہے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن مصطفی جمال قاضی نے بریفنگ میں بتایاکہ ایک سال میں ادارے نے45 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہدف 90 ارب دیا گیا ہے جبکہ پاسپورٹ کا بیک لاگ ایک لاکھ 65 ہزارہے پاسپورٹ ایشوہونے سے متعلق اوورسیزکا کوئی بیک لاگ نہیں ہے۔

کوآرڈینیٹرنیکٹا رائے طاہرنے بتایا کہ پاکستان میں 80 کالعدم جماعتیں ہیں، کالعدم تنظیموں کے لیڈروں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر سنیٹرشہادت اعوان اورسینیٹرعرفان صدیقی نے بغیروارنٹ شہری کی گرفتاری پرتشویش کا اظہارکیا۔

پاکستان