Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

1600 سے زائد قدیم کالج میں انگریز اساتذہ اور کھلاڑیوں کی کئی اشیا موجود ہیں

1867 میں انگریز کھلاڑیوں کا کالج کو تحفے میں دیا گیا یہ بیٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک خزانہ ہے۔
شائع 25 جولائ 2024 02:51pm
The gifts and antiques of British players are still present in Peshawar

اسلامیہ کالج پشاور میں ڈیڑھ صدی قبل انگریز کھلاڑیوں کی جانب سے تحفے میں دیےگئے کرکٹ بیٹ سمیت دیگر قدیم چیزین آج بھی موجود ہیں، جو کسی خزانے سے کم نہیں ہیں۔

1600 سے زائد قدیم کالج میں انگریز اساتذہ اور کھلاڑیوں کی کئی اشیاء جیسے کہ ٹائپ رائٹر, کیمرہ, ویٹ مشین اور گھڑیاں آج تک محفوظ ہیں۔

1867 میں انگریز کھلاڑیوں کا کالج کو تحفے میں دیا گیا یہ بیٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک خزانہ ہے۔

کالج میں رکھی گئی برصغیر پاک و ہند کی طرف سے مختلف اسپورٹس میں جیتی گئی ٹرافیوں میں اس وقت کے کھلاڑیوں کی نہ صرف جیت ںظر آتی ہے بلکہ اس پر بنے نقوش اُس دور کی ثقافت کی دلکش منظر کشی بھی کرتے ہیں-

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قدیم تاریخی ورثے کو محفوظ کیا جائے۔ تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج نے جہاں ملک کو مختلف شعبوں میں نامور ہستیاں دیں تو وہیں یہ ادارہ اٹھارویں صدی کی تاریخ کے ایک خزانے کا امین بھی ہے۔

پاکستان

peshawar