Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

نیا توشہ خانہ ریفرنس: جسٹس عامر فاروق نے خود کو مقدمے سے الگ کرنے کی استدعا مسترد کردی

چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے اس طرح نیا ٹرینڈ شروع ہوجائےگاایسے نہیں ہوتا پورا طریقہ کارموجود ہے۔
شائع 25 جولائ 2024 02:02pm

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر خود کو کیس سے الگ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کے معاون وکیل انتظار پنجھوتہ نے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آپ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی آپ بانی پی ٹی آئی کا کیس نہ سنیں۔ جس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے اسفتسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں مقدمے سے الگ ہوجاؤں۔

وکیل نے کہا کہ جی ہم چاہتے ہیں کہ سماعت سے دستبرداری اختیارکرلیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ کوئی وجہ نہیں، عدالت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کمپلینٹ کےباعث کیس سننے پراعتراض مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے اس طرح نیا ٹرینڈ شروع ہوجائےگا،ایسے نہیں ہوتا پورا طریقہ کارموجود ہے،اس حوالے سے جسٹس بابرستارکا فیصلہ موجود ہے۔

عدالت نے سلمان صفدر کو میرٹ پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

پاکستان

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)