Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

50 ہزار پاکستانی زائرین کا عراق میں جاکر ’غائب‘ ہونے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین سینیٹر عطاالرحمٰن نے ایک اجلاس میں انکشاف کیا
شائع 25 جولائ 2024 07:55pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین سینیٹر عطاالرحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ 50 ہزار پاکستانی زائرین عراق میں جاکر غائب ہو گئے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی سمیت حج 2024 کے لیے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں کہ مذکورہ پاکستانیوں کا تعلق کن شہروں سے تھا اور یہ افراد کتنے سے عرصے سے ’غائب‘ ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں شریک وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ چند روز پہلے میری عراق کے سفیر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ زیارات کے لیے عراقی حکومت مفت ویزہ جاری کرتی ہے لیکن ٹوررآپریٹرز زائرین سے ویزے کی فیس بھی 80سے 90ڈالر وصول کرلیتے ہیں۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کچھ معاملات صوبائی حکومتوں کے پاس بھی ہیں، ان کو ساتھ ملانے سے نمایاں بہتری آئے گی، جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس معاملے کو صوبائی حکومت اور چیف سیکریٹری کے ساتھ اٹھایا جائے اور کمیٹی کے چند اراکین بھی ان کے ساتھ ملاقات کر کے ایک رپورٹ مرتب کریں۔

senate

Senate of Pakistan