لاہور: کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کرنے والی نیلی پری گرفتار
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے پاس کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کرنے والی نیلی پری لاہور سے گرفتارکرلیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیج و ٹی وی کے نامور طاہرانجم پنجاب اسمبلی کے باہر موجود تھے کہ گرفتار نیلی پری نے طاہر انجم کی گاڑی کا دروزہ کھول کرتشدد کیا، نیلی پری نے طاہرانجم کے کپڑے بھی پھاڑدیے، گالم گلوچ بھی کیا، پی ٹی آئی کارکن کے نازیبا زبان استعمال کرنے پر طاہر انجم اشکبار ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نیلی پری کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رات گئے مختلف چھاپے مارے۔
اس افسوسناک واقعے میں کامیڈین طاہر انجم خاتون کی گالیاں اور تشدد دونوں کو برداشت کرتے رہے، پاس کھڑے وگوں کی جانب سے بیچ بچاؤ کی کوشش کی گئی لیکن نیلی پری نے ان کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کسی کی ایک نا سنی اور طاپر انجم پر تشدد جاری رکھا، طاہر انجم بمشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس نے انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو شملہ پہاڑی کے قریب ایک ہوٹل سے علی الصبح گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی خاتون کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے، ویڈیو وائرل
پرتشدد واقع کے بعد اسٹیج و ٹی وی کے نامور اداکار طاہر انجم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ویڈہوز بناتا ہوں کیونکہ عمران خان دہشتگرد ہیں۔ یہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم ہے، اب میرا مشن انہیں دہشت گرد ثابت کرنا ہے۔
Comments are closed on this story.