Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

چیف جسٹس قاضی فائز ہمارے مقدمات نہ سنیں، عمران خان کی ریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی میں درخواست

بانی پی ٹی آئی نےکمیٹی میں چیف جسٹس کیخلاف درخواست دائرکردی
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 03:22pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خیال تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ماضی کوبھلا دیا گیا ہوگا، محسوس ہورہا ہے ماضی کی قانونی چارہ جوئی کو بھلایا نہیں گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطوروزیراعظم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف قانون کے مطابق ریفرنس دائرکیا آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کوچیف جسٹس کی اہلیہ سرینا عیسی نے ذاتی حملہ تصورکیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ غلط تاثرکی بنیاد پرسرینا عیسی نے عوامی سطح پرخلاف بیانات دئیے سیرینا عیسی بطوروزیراعظم عہدے سے ہٹانے کی استدعا بھی کرچکی ہیں، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کبھی اپنی اہلیہ کے بیانات سے لاتعلقی ظاہرنہیں کی۔

درخواست میں مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی ،انکی اہلیہ ،تحریک انصاف اورسنی اتحاد کونسل کے مقدمات میں چیف جسٹس انصاف اور آئین کے تقاضوں کے مطابق نہیں کریںگے۔ سپریم کورٹ کا لارجربنچ آبزرویشن دے چکا کہ چیف جسٹس میرے خلاف مقدمات نہ سنیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی انٹراکورٹ اپیل سے متعلق تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جبکہ سابق وزیراعظم نے تحریری جواب میں اپیلیں خارج کرنے سمیت چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض اٹھاتے ہوے کیس سے الگ ہونے کی بھی استدعا کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے میرے مقدمات سے خود کو الگ کرلیں، ماضی میں کرپشن کرنے والوں نے قوانین اور پارلیمنٹ کو اپنی ڈھال بنایا اور کرپشن کو بچانے کے لیے کی گئی ترامیم عوام کا قانون پر سے اعتبار اٹھا دیتی ہیں۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی دفعہ چیف جسٹس کو بولا کہ وہ ہمارے کیسز سے خود کو الگ کر دیں، ہمیں یقین ہے نہ عامر فاروق سے اور نہ قاضی فائز عیسیٰ سے انصاف ملے گا، دونوں کا رویہ بھی ایک جیسا ہے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پہلی دفعہ تحریری طور پر لکھا ہے، بانی چیئرمین کے خط میں جسٹس گلزار کے فیصلے کا ریفرنس بھی دیا ہے، چیف جسٹس پرعدم اعتماد کی بہت ساری وجوہات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انصاف نہ ملنے پر جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

پاکستان

Chief Justice Isa

Imran Khan and Chief Justice Qazi Faiz Isa