Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستانی نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی بھارتی لڑکی مشکل میں پھنس گئی

خاتون رواں ماہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنے پاکستانی آئی تھیں
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 11:09am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

پاکستانی نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی بھارتی خاتون کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، بھارتی پولیس کی جانب سے خاتون پر نام تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے سے تعلق رکھنے والی خاتون حال ہی میں پاکستان سے واپس بھارت پہنچی تھیں، جہاں ان پر بھارتی پولیس کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ تحقیقات کام آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے مطابق خاتون نغمہ کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرائے گئے تھے، جہاں انہوں نے پاکستانی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی نام اور آدھار کارڈ کا استعمال کیا۔

نغمہ 17 جولائی کو پاکستان سے بھارت آئی تھیں، جہاں پولیس حکام کے مطابق نغمہ نور مقصود کا اصل نام صنم خان رخ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نغمہ/ صنم کی ملاقات 2021 میں پاکستانی نوجوان بابر بشیر سے فیس بک پر ہوئی تھی، جبکہ بابر کا تعلق پاکستان کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی، تاہم پاکستانی ویزا مسترد ہونے پر انہیں انتظار کرنا پڑا، تاہم فروری 2024 میں بابر نے نغمہ/ صنم نے آن لائن نکاح کیا تھا، تاہم رواں سال پاکستانی ویزا کے لیے دستاویزات میں اپنا نام صنم لکھا تھا۔

دوسری جانب خاتون کی والدہ کی جانب سے پولیس دعوے کو رد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ 2015 میں بیٹی نے اپنے سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا نام تبدیل کیا تھا، جبکہ اپنے بچوں کے نام بھی تبدیل کر چکی ہیں۔ بھارتی پولیس نے اگرچہ خاتون کو گرفتار نہیں کیا ہے، تاہم تحقیقات ضرور شروع کردی ہیں۔

india

پاکستان

visa

Women

Indian police

nikkah

online