Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پشاور میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کا قاتل سندھ سے گرفتار

واردات میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس
شائع 25 جولائ 2024 09:57am

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک ہی خاندان کے بچوں، خواتین سمیت 8 افراد کا قاتل سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم یار محمد نے مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا، مقتولین میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

peshawar

BRUTAL KILLING

کراچی سے قاتل گرفتار

پشاور میں مطلوب سندھ سے گرفتار