Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ

فی سیٹ یا مینوفیکچرر کی جانب سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 10:30am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے مطابق 500 ڈالر فی سیٹ سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس/فیڈرل ایکسائز قوانین میں فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے کی گئی ترامیم کو شامل کرنے کے لیے 30 جون 2024 تک اپ ڈیٹ کردہ سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی بی یو موبائل سے مراد یہ ہے وہ اسمبل شدہ موبائل ہیں جو استعمال کے لیے تیار ہیں۔ بہت سے موبائل سی بی یو کے طور پر پاکستان جیسے ممالک میں درآمد کیے جاتے ہیں جہاں ان کی کوئی مینوفیکچرنگ نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت سی بی یو (موبائل اور گاڑیوں) پر بڑی کسٹم ڈیوٹی عائد کرتی ہے۔

ایف بی آر نے بدھ کے روز ترمیم شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 30 جون 2024 تک جاری کیا۔ تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (500 امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی طرف سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔

25 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق درآمد یا رجسٹریشن (سی ایم اوز کی جانب سے آئی ایم ای آئی نمبر) کے وقت کمپلیٹ بلڈ اپ( سی بی یو) کی حالت میں موبائل فونز پر ہوگا۔ تاہم درآمد شدہ سی بی یو فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جن کی قیمت 500 امریکی ڈالر سے زیادہ نہیں ہے۔

وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

واضح رہے کہ نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا ہے۔ ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو کا کام ٹیکس فراڈ روکنا، تجزیہ، تفتیش کرنا بھی ہوگا۔

ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو میں فراڈ انٹیلی جنس اینڈ انالیسس یونٹ، فراڈ انویسٹی گیشن یونٹ، لیگل یونٹ، اکاؤنٹنٹس یونٹ، ڈیجیٹل فرانزک اینڈ سین آف کرائم یونٹ، ایڈمنسٹریٹو یونٹ یا کوئی اور یونٹ شامل ہو گا جسے بورڈ کے ذریعے نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ 10 ماہ کے دوران کتنی مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے، رپورٹ پیش

خیال رہے کہ ایس کے ڈی سے مراد سیمی بلٹ یونٹ ہے۔ ایس کے ڈی موبائل یا گاڑیاں کسی دوسرے ملک میں جزوی طور پر اسمبل کی جاتی ہیں، پھر انہیں کسی ملک تک پہنچایا جاتا ہے جہاں فروخت ہونے سے قبل ایک بار مکمل اسمبل کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی مینوفیکچرنگ کمپنیاں ان موبائل یا گاڑیوں کو درآمد کرتی ہیں جو جزوی طور پر اس کے پرزہ جات کے ساتھ بنی ہیں اور انہیں یہاں پاکستان میں اسمبل کرتی ہیں۔

سی کے ڈی کا مطلب ہے “مکمل طور پر مقامی طور پر تیار یونٹ’۔ ایسا موبائل یا گاڑی جسے ملک میں مقامی طور پر اسمبل کیا گیا ہے۔ تاہم پرزہ جات، انجن، الیکٹرانکس اور دیگر اہم اجزا اصل ملک سے درآمد کیے گئے ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مینوفیکچرنگ کمپنی کو موبائل یا گاڑی صارف کو دینے سے قبل اس کے تمام مراحل خود مکمل کرنے ہوں گے۔ ایسا کرنے کا فائدہ کاروں یا موبائل پر کم ٹیکس ہے۔ اس طرح غیر ملکی مینوفیکچررز کو پلانٹ بنانے اور مقامی طور پر کاریں یا موبائل تیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

پاکستان

tax

mobile phone

mobile phone services

موبائل فون پر ٹیکس میں اضافہ

پاکستان میں موبائل فون مہنگا

درآمدی فون پرٹیکس