Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈیا پھاٹک پر مال گاڑی کے 4 ڈبے نکل گئے، موٹرسائیکل کو روند ڈالا، 6 افراد زخمی

گاڑی کے گزرنے پر جب گارڈ نے گیٹ ٹریفک کیلئے کھولا تو مال گاڑی ریورس آگئی، عینی شاہدین
شائع 24 جولائ 2024 10:45pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں مال گاڑی کی زد میں آکر 6 راہ گیر زخمی ہوگئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق انڈیا پھاٹک پر مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا، پھاٹک سے مال گاڑی گزرنے کے بعد جب متعقہ عملے نے گیٹ ٹریفک کیلئے کھولا تو مال گاڑی کے چار ڈبےالگ ہو کر ریورس ہوگئے۔

ذرائع ریلوے کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل، ریل کے ڈبوں کے نیچے پھنس گئی، واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مال گاڑی کی وجہ سے پھاٹک کا گیٹ بند تھا، گاڑی کے گزرنے پر جب گارڈ نے گیٹ ٹریفک کیلئے کھولا تو مال گاڑی ریورس آگئی، اور اسطرح مال گاڑی کی زد میں آکر راہ گیر زخمی ہوئے۔

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

ریلوے ذرائع کےمطابق ٹرین ڈی ریل ہونے کے باعث مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو عملے کے مطابق زخمیوں کی شناخت فضا عمر ،عارفہ عمر،نبیل عمر ،غنی عمر کے نام سے ہوئی۔

بھارت میں ایک اور خوفناک ٹرین حادثہ، 6 مسافر ہلاک 30 زخمی

حادثے کے بعد ڈی ایس لاہورکی سربراہی میں ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، چیف ایگزیکٹو افسر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ واقعے سے ریلوے ٹریفک میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

Pakistan Railways

Train Accident

RAILWAY POLICE

train derail